سعودی عرب کی جیل میں آتشزدگی، 3 قیدی جاں بحق، 21 زخمی

الریاض (ابرار تنولی) سعودی دارلحکومت الریاض کی الملز جیل میں آگ لگنے سے 3 قیدی جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں.

محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے کہا ہے کہ الملز جیل میں آگ آج جمعرات کی صبح 5 بجے لگی تھی۔’آتشزدگی جیل کے وارڈ نمبر 7 میں ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور قیدیوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔

امدادی کارروائیوں کے باعث آگ دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روک دیا، ترجمان نے کہا ہے کہ ’آگ لگنے کے باعث جو قیدی زخمی ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں مناسب طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ’آگ بجھانے والی ٹیموں کی کوشش سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم تمام تر تدابیر کے باوجود واقعے کی وجہ سے 3 قیدی جاں بحق ہوگئے جبکہ اسی وارڈ کے 21 قیدی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’واقعہ کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بہت جلد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
 

Comments are closed.