نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب راولپنڈی نے صدر سندھ بینک طارق احسان، سابق صدسندھ بینک بلال شیخ اور سندھ بینک کے ایگزیکٹو وائس پریز یڈنٹ سید ندیم الطاف کو جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کر لیا۔

نیب راولپنڈی نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان کو کراچی سے جب کہ سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا۔

ان پر اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیز کو ایک ارب 80کروڑ کا فراڈ قرضہ دینے کاالزام ہے، ان کمپنیوں میں سرا کام سٹاک اینڈ کیپیٹل ، پارک ویو سٹاک اینڈ کیپیٹل اور ربی کون بلڈر اینڈ ڈویلپر شامل ہیں۔

گرفتار کئے گے ملزمان کا رہداری ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،قانون کے مطابق اے سی کراچی کے ریمانڈ کے بعدملزمان کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

نیب راولپنڈی نے نیب کراچی سے باہمی رابطے کے بعد ملزمان کو جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کیا۔

Comments are closed.