نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان پہنچ گئی

53 / 100

فوٹو: پی سی بی

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی اسکواڈ اسلام آباد پہنچا، جہاں پی سی بی حکام نے انھیں خوش آمدید کہا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی 20 میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی آٸی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈرمائیکل بریس پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اور 17 اپریل کو پریکٹس کرے گی۔اس کے علاوہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 18 اپریل سے باقاعدہ میچز کا آغاز ہوگا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرا میچ 20 اور تیسرا 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ پیر سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گا۔ اظہر محمود 15 اپریل کی صبح اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Comments are closed.