میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی بھرپور طریقے سے منانے کا پلان

51 / 100

فوٹو فائل

اسلام آباد: میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔

کل کے میزبان آج کے مہمان بنیں گے، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔

بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہونگے۔

عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔

خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔

Comments are closed.