سینیٹ، 18امیدوار بلا مقابلہ منتخب 30 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات ہوں گے

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ، 18امیدوار بلا مقابلہ منتخب 30 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات ہوں گے شیڈول کے اعلان کے بعد 18 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے سینٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے 14 مارچ کو شیڈول جاری ہوا،جس کے مطابق سینٹ کی 29 جنرل ، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ /علماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب ہونا ہے ۔

تاہم 18 منتخب ہو چکے ہیں جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/ علماء کی نشستیں شامل ہیں 

اب سنیٹ کی جن 30 نشستوں پرانتخاب ہوگا ان میں فیڈرل کپیٹل ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم،خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں۔

ان پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

Comments are closed.