آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب،7 مخالف امیدواروں کے کاغذات مسترد،3 دستبردار

53 / 100

 

Asifa Bhutto, the daughter of Asif Ali Zardari, has been elected as a Member of the National Assembly uncontested. Seven opposing candidates’ nomination papers have been rejected, while three have withdrawn their candidacy.

فوٹو : فائل

نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب،7 مخالف امیدواروں کے کاغذات مسترد،3 دستبردار، خاتون اول بلا مقابلہ پہلی بار قومی اسمبلی کی رکن بن گئیں.

پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے بلا مقابلہ کامیاب ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے۔ 7 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ 3 نے کاغذات واپس لے لیے۔

صدر آصف زرداری نے صدر مملکت منتخب ہونے پر نشست چھوڑی تھی، آصف علی زرداری کی خالی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

ریٹرننگ آفیسر شیر علی جمالی نے کہا کہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، پی ٹی آئی آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی۔

سردار شیر محمد رند عام انتخابات میں آصف علی زرداری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھے تاہم اس بار انھوں نے غیر متوقع طور پر کاغذات مسترد ہونے کا اقدام چیلنج نہیں کیا.

Comments are closed.