پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست پر ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی پولیس کوسمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے این او سی کے حصول کی درخواست دی گئی تھی مگر سیکورٹی تھریٹس کو بنیاد بنا کر درخواست مسترد کر دی گئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جو بھی آپشنز ہوں گیان کوکل دیکھ لیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments are closed.