پنجاب کی 18 رکنی اور خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: پنجاب کی 18 رکنی اور خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،پنجاب کابینہ کی حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، پنجاب کی کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین کرمانی شامل ہیں۔

اسی طرح شیر علی گورچانی، رمیش سنگھ اڑورہ، خلیل طاہر سندھو، سلمان رفیق، عمران نذیر، ذیشان رفیق اور صہیب بھرت نے بھی حلف اٹھایا۔

بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور سہیل شوکت بٹ بھی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کابینہ سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

صوبائی کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ، محمد سجاد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ میں مینا خان اور فضل شکور بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں 5 مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

Comments are closed.