13 یو نیورسٹیز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی

اسلام آباد: (ویب نیوز) ایچ ای سی نے فاصلاتی تعلیمی پروگرام کی شرائط پوری نہ کرنے پر ملک کی 13 جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے حتمی تجاویز تک جامعات ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام میں مزید داخلہ نہیں دے سکتیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے جن جامعات پر اس پابندی کا اطلاق ہو گا ان میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ورچوئل کیمپس، کومسٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد، یونیورسٹی آف پشاور، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد، یونیورسٹی آف فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، سکھر آئی بی اے، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو اور یونیورسٹی آف کوئٹہ بلوچستان شامل ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہے پی ایچ ڈی پروگرام کرانے کیلئے اس کی فیکلٹی کا ہونا ضروری ہے اور انرولمنٹ کی بھی حد مقرر ہے۔ یہ وہ جامعات تھیں جو قانونی طور ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام آفر نہیں کر رہی تھیںا اس لیے ان پر پابندی لگاہی گہی ہے۔

Comments are closed.