یوریا کھاد کی قیمتوں میں 300 روپے فی بیگ کمی کردی گئی

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے یوریا کی قیمت میں فی بیگ 300 روپے کمی کردی ہے نئی قیمت کا اطلاق گزشتہ ماہ 28 جنوری سے ہو چکا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جی آئی ڈی سی میں کٹوتی کا فائدہ فوری طور پر کاشتکاروں کو پہنچایا گیا ہے۔

یوریا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ کاشتکاری کے شعبے کو ہوا ہے، جس کا قومی معیشت، فوڈ سکیورٹی میں کلیدی کردار ہےاور 42 فیصد لیبر فورس کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔

چونکہ پاکستان میں یوریا کھاد کی سب سے زیادہ کھپت ہے اس لیے توقع ہے کہ قیمت میں کمی سے پاکستان میں زراعت کے شعبہ سے وابستہ غریب کاشتکار کو ریلیف ملے گا اور وہ مضبوط ہوگا۔

Comments are closed.