کور کمانڈر کانفرنس،دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کاجائزہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے کے لیے کامیابیوںکوجاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندورنی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا

کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف ملک میں جاری آپریشنز اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے بعد جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کورکمانڈرز نے ملک میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے کے لیے حاصل کامیابیوں کوجاری رکھنے کا بھی عزم کیا ہے۔

Comments are closed.