کورونا وائرس ،لاہور ہائیکورٹ کا تمام جیلوں سے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

لاہور : کورونا وائرس کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں سے قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعدصوبے بھر کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، عدالت نے تمام خواتین، کم عمراور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ 

سیشن ججز کو بھجے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متعلقہ سپرنٹنڈنٹس جیلز کو معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی جائے.

متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں متعلقہ ٹرائل میں سماعت کیلئے مقرر کریں، 7 سال سے کم قید والے، کم عمر اور خواتین قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر منظور کی جائیں.

7 سال سے زائد قید والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں جیل سپرنٹنڈنٹس براہ راست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کریں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہا ہونے والے قیدیوں کو مکمل تنہائی میں رہنے کا حکم دیا جائے.

لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جیلوں میں داخل ہونے والے نئے قیدیوں کو بھی مکمل تنہائی میں رکھا جائے.

متعلقہ ڈی پی او ان قیدیوں کے عام افراد میں ملنے پر نظر رکھیں گے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قید ملزمان پر ان ہدایات کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Comments are closed.