کوئٹہ اورپشاورآج شام7بجےفائنل میں جگہ بنانےکےلیےمد مقابل ہوں گی


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل_4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج مدمقابل ہوں گی۔

یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج شام 7 بجے کھیلا جاہے گا۔ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 7،7 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 14 پوائنٹس ہیں جب کہ اسکور بورڈ پر پشاور زلمی سرفہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم براہراست فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی جب کہ شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کے پاس ایونٹ میں رہنے کے لیے ایک اور موقع ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں سے جو بھی ٹیم آج شکست کا شکار ہوگی وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

Comments are closed.