چین میں زیر زمین 17منزلوں والا انوکھا دلکش ہوٹل

ہوٹل کی صرف 2منزلیں زمین سے اوپر ہیں،فوٹو:فائل

شنگھائی(ویب ڈیسک )چین کے دارالحکومت شنگھائی م میں حیران کن میگا انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چینی فنِ تعمیر کا ایک اور شاہکار اور اپنی نوعیت کا انوکھا پراجیکٹ مکمل کرنے جارہا ہے۔

script

شنگھائی شہر میں ایک ایسے زیر زمین لگژری ہوٹل کی تعمیر جاری ہے جس کی 17 منزلیں زمین کی سطح سے نیچے ہیں۔لیکن نظر بھی آرہی ہیں۔

شنگھائی میں ڈیپ پٹ نامی اس ہوٹل کو خوبصورت تیمانیا پہاڑوں کے درمیان تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لیے 100 میٹر زیر زمین کھدائی کی گئی۔ 19 منزلوں والے اس ہوٹل کی 17 منزلیں زمین سے نیچے اور صرف 2 زمین کے اوپر ہیں۔

اس پراجیکٹ 2006میں کام شروع کیا گیا تھا تاہم اس کی سائنسی فزیبیلٹی تحقیق،ارضیاتی پیچیدگیوں اور بنیادوں سے جڑے تعمیری مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں 7 سال لگ گئے۔

script

شنگھائی میں 2013ء میں اس عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوا اور اب یہ میگا اسٹرکچر تعمیر کے مراحل میں ہے۔ نقشے کے مطابق مین بلڈنگ میں ہوٹل کی لابی، کانفرنس رومز، انٹرٹینمنٹ اور دیگر حصے ہوں گے

مجموعی طور پر ہوٹل 370 کمروں پر مشتمل ہوگا جس میں ابتدائی دو منزلیں پانی کے اندر ہوں گی اور سیاح ان کمروں میں زیر سمندر جیسے ماحول کا مزہ لے سکیں گے۔

Comments are closed.