چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزم پکڑا گیا

فائل فوٹو

پشاور ( ویب ڈیسک) پشاور میں چرن جیت سنگھ کے قتل کا ملزم محکمہ انسداد دشت گردی پولیس نے پکڑ لیا، ملزم نے ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی۔

پولیس نے بڈھ بیر کے علاقہ غلہ منڈی میں ڈرامائی انداز کے دوران چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزم شہریار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 29 مئی کو سماجی رہنما چرن جیت سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کے ٹھکانے تک جا پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

تفتیش کے دوران ملزم نے شریک ملزمان کی نشاندہی بھی کر دی۔ پولیس نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ،جلد ملزمان تک پہنچنے کا عزم کیا گیاہے۔

سماجی کارکن چرن جیت سنگھ کو30مئی کو کوہاٹ روڈ پر سکیم چوک میں ان کی شاپ میں گھس کر موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا اور ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

Comments are closed.