چار شہروں میں فلائٹ آپریشن 7 بجے بحال ،اسلام آباد سے چل پڑیں

اسلام آباد(زمینی حقائق )پی آئی اے کا چار شہروں میں فلائٹ آپریشن 7 بجے بحال کرنے کا فیصلہ،اسلام آباد سے بحال ہو گیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجنگ، کولالمپور اور بینکاک کی فلائٹس بدستور بند رہیں گی جب کہ مشرق کی طرف جانے والی تمام پروازوں کو بند ہی رکھا جائے گا۔

ملتان، فیصل آباد، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی بندرہے گا، عرب ممالک اور مغرب کی جانب پروازیں شیڈول کے مطابق چلیں گی۔

ذرائع کے مطابق شام 7 بجے کے بعد فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق چلے گا، کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز کی چیک ان جاری۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کراچی سے اسلام آباد آئے گی۔

Comments are closed.