پی ڈی ایم رہنماوں کو ٹی ٹی پی نشانہ بنا سکتی ہے،الرٹ

فوٹو: فائل


لاہور( ویب ڈیسک )پنجاب پولیس کی طرف سے دہشتگردی کاالرٹ جاری کیا گیا ہے اورخدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ ٹی ٹی پی جلسے کو دہشتگردی کا نشانہ بناسکتی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں جن میں مریم نواز، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ ودیگر شامل ہیں ان کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے۔

مراسلے میں ان رہنماوں کو بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، پی ڈی ایم کے جلسے اور قائدین کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتی ہے،دہشتگردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں ہورہا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے پی ڈی ایم کے تمام لیڈران کو ممکنہ دہشتگرد کاروائی سے آگاہ کردیا ہے کیو نکہ ریلیوں اور جلسوں میں دہشتگردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت نے مقدمات میں نامزد کارکنان کو آج شام تک حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ این سی اوسی کی ہدایت کی روشنی میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی،کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ادھر نیکٹا اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری الرٹ سے پی ڈی ایم قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ دہشتگردی کے حوالے سے سنجیدہ خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی عوام کی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔

Comments are closed.