پی ایس ایل 6،غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 30 Second

لاہور:پاکستان سپرلیگ فائیو کی طرح چھٹے ایڈیشن کو بھی کورونا وائرس نے ریک لگا دی، بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل چھ کے جاری ایونٹ کو ملتوی کردیا۔

یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں کیا گیا اور پی ایس ایل کو فوری طورپر ملتوی کرنے کا پی سی بی نے باضابطہ اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں پی ایس ایل میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا.

جاری ہے

پی سی بی نے پہلے غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ متعدد مثبت کوڈ 19 ٹیسٹوں کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری چھٹے ایڈیشن کو چھوڑ دیں۔

اسی لئے آسٹریلیوی آل رائونڈر ڈین کرسچن جو کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے تھے نے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا بعد میں تصدیق ہوئی کہ کراچی کنگز کی ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم بھی ایونٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن بھی کورونا کی وبا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا تاہم پانچویں ایڈیشن میں کسی کھلاڑی یا آفیشل میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لیوس گریگوری کا کرونا ٹیسٹ پہلے ہی مثبت آیا ہوا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »