پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، آرمی چیف بھی شریک

کراچی(زمینی حقائق )پی ایس ایل فور  کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد کیا گیا ۔

اختتامی تقریب سے قبل سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزیر داخلہ شہریار آفریدی بھی پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان کی پرفارمنس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی جھوم اٹھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخر ہے، کرکٹ کا گیم ہی لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتا ہے۔

انھوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سیکورٹی فورسز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد سے پی ایس ایل کا فائنل یہاں ہو رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے وعدہ کیا تھا پی ایس ایل یہاں لائیں گے، اس سال سارے میچز یہاں ہو ہے، کراچی والے جیت گئے، جو بھی ٹیم جیتے، جیت کرکٹ اور پاکستان کی ہوگی۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔

Comments are closed.