پی آئی اے کاقبل از حج آپریشن مکمل، واپسی 27اگست سے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل، 255 پروازوں کے زریعے68ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔۔ پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے قبل از حج آپریشن کے تحت 68 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچادیا ہے۔۔28 ہزار عازمین حج۔کو خصوصی اور 40 ہزار عازمین کو شیڈول پروازوں کے ذریعے سعودی عرب لے جایا گیا۔۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے 71 پروازوں کے ذریعے 21 ہزار4 سو، اسلام آباد سے 50 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار ایک سو اڑتالیس، لاہور سے 43 پروازوں کے ذریعے 13 ہزار 960، عازمین سعودی عرب روانہ ہوئے۔۔ ملتان سے 19 پروازوں سے 4 ہزار571،فیصل آباد سے 7 پروازوں کے ذریعے 833، سیالکوٹ سے 11 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار708 جبکہ پشاور سے 24 پروازوں سے 8 ہزار418 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 27 اگست سے شروع ہو گا بعد از حج آپریشن کا اختتام 25 ستمبرکو ہو گا۔

Comments are closed.