پاکستان،ایک دن میں22اموات، کل167ہوگئیں،8175متاثرین

13
0 0
Read Time:3 Minute, 3 Second

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ24گھنٹوں میں 22افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 167جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8ہزار175تک پہنچ گئی۔

آج اتوار 19اپریل کو ملک بھر میں مزید434افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ22افراد لقمہ اجل بن گئے،اب تک سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 56، پنجاب 41، بلوچستان 5، گلگت 3 اور اسلام آباد میں 2 اموات ہوچکی ہیں۔

صوبہ پنجاب میں اتوار کو مزید 184 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہو ئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 3649 جب کہ اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے صوبے میں کیسز اور اموات کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 684 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہونے کی تصدیق کی ہے
صوبے میں 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 625 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2537 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے 60 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 1137 اور اموات کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز کے پی میں 84 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں، محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ 216 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 25 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی تھی،لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 376 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان میں اب تک مقامی طور پر 229 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ 145 ایران سے آئے، بلوچستان میں اب تک کورونا سے 5 افراد جاں بحق اور 142 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 171 ہو گئی ہے جب کہ کورونا سے اب تک 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک 72 سالہ ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا ہے ۔

گلگت بلتستان میں بھی ہفتے کو کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھی جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ افراد مجموعی تعداد 257 ہو گئی جب کہ اب تک 193 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں ہفتہ اور اتوار کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ جمعے کو 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی تھی تاہم اب تک کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 1868 افراد اب تک صحت یاب بھی ہوئے ہیں، ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کے98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7ہزار 847 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »