پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے لیبر ویزے

0
0 0
Read Time:1 Minute, 18 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو لیبر ویزوں کے اجراء پر پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی افرادی قوت کو ویزوں کے اجراء پر کوئی قدغن نہیں ہے.

حکومت پاکستان کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر اماراتی حکومت کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی ہے کچھ روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ یو اے ای نے پاکستانیوں کو نئے ویزٹ ویزوں کے علاوہ ورک ویزوں کے اجراء پر بھی پابندی عائد کر دی ہے.

ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے اماراتی وزیر برائے افرادی قوت سے رابطہ کیا گیاتھا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں زلفی بخاری کی جانب سے بتایا گیا کہ اماراتی وزیر نے پاکستانی ورک فورس کیلئے ویزا پابندی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر افرادی قوت ناصربن الثانی نے واضح کیا کہ پاکستانی محنت کشوں کیلئے ویزوں کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں کی گئی، اماراتی وزیر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورک فورس کی تعداد میں 11فیصداضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

کورونا بحران کے دوران امارات میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا ورچوئل لیبر مارکیٹ کیلئے اکٹھا کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی پروفیشنلز کیلئے 10 سالہ گولڈن ویزوں کے اجراء کی درخواستوں پر بھی کام جاری ہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے پابندی کی خبروں کی تردید کرنے پر اماراتی وزیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستانیوں سے درخواست کی کہ بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »