پاکستان، کورونا سے اموات 220، متاثرین 10503ہو گئے

27
0 0
Read Time:2 Minute, 12 Second


فوٹو: رائٹر فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 220 ہو گئی ہے جب کہ  مصدقہ مریضوں کی تعداد 10503 ہو چکی ہے۔

اب تک خیبرپختونخوا میں کورونا سے 83 افراد، سندھ میں 69، پنجاب میں 56، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد انتقال کر چکے ہیں۔

بدھ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 837 کیسز رپورٹ ہوئے اور 13 اموات بھی سامنے آئیں جن میں سے پنجاب میں 335 کیسز اور 7 اموات ، سندھ میں 320 کیسز 3 اموات ، خیبر پختونخوا 108 نئے کیسز 3 اموات ،  بلوچستان سے 57 کیسز،  اسلام آباد 9 ، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 69 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے مزید 50 افراد صحت یاب ہوئے ہیں.

منگل کی صبح تک یہ تعداد189تھی آج مزید12مریض لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد کی ڈبل سنچری مکمل ہوئی ہے ، سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں 74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔

سندھ میں 66، پنجاب میں 49، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں،منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 467 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں 286 کیسز اور 5 اموات ہوئیں، پنجاب 144 کیسز 7 اموات، بلوچستان میں 30، اسلام آباد 4 کیسز، گلگت بلتستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں آج ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

منگل کو سندھ میں مزید 286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3053 ہے۔

ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 665 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ادھر پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 144 کیسز سامنے آئے جب کہ 7 اموات بھی ہوئی ہیں،پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 4255 اور ہلاکتیں 49 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 724 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں،اسلام آبادمیں 21اپریل کو کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں،کیسز کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish