ٹیلی گرام کے نئے فیچرز، سب ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا

0
0 0
Read Time:2 Minute, 1 Second

فوٹو: بی بی سی فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)دنیا بھر کے صارفین میں وٹس اپ سے متعلق خدشات کے پیش نظر ٹیلی گرام نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیاہے۔

اس حوالے سے ٹیلی گرام کے ایک بلاگ میں بتایا گیاہے کہ اب وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ، پیمنٹس 2.0، شیڈولنگ وائس چیٹس، وائس چیٹس کے لیے منی پروفائلز، نیا ویب ورژن اور دیگر آپشنز کو شامل کیا گیاہے۔

ٹیلی گرام کی ان اپ ڈیٹس میں وائس چیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ سپورٹ، قابل ذکر ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ میسجنگ ایپ مائیکرو سافٹ ٹیمز، زوم اور گولگ میٹ کی طرز پر آگے صارفین کی ضروریات پورا کرنے کی کوشش میں ہے۔

بتایا گیاہے کہ زیادہ دوری نہیں بلکہ یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا، اسی طرح اپ ڈیٹ پیمنٹ 2.0 بھی اہم ہے جس کے تحت کسی بھی چیٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

ٹیلیگرام کو اب اینڈرائیڈ صارفین پلے اسٹور کی بجائے براہ راست ٹیلی گرام ڈاٹ او آر جی سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے بلکہ وہاں کئی دن یا ہفتے پہلے نئے ورژن کو بھی انسٹال کرسکیں گے۔

صارفین کی آسانی کیلئے8 تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو ٹیلیگرام میں ایڈ کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کو ایپ میں کسی خریداری پر طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ٹیلیگرام کی کسی بھی ایپ بشمول ڈیسک ٹاپ سے بھی ادائیگیاں کی جاسکیں ۔

یہ بھی کہ ٹیلیگرام کی جانب سے اب گروپس اور چینیلز کے ایڈمنز کو وائس چیٹس شیڈول کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے،شیڈول وائس چیٹ پر رنگا رنگ کاؤنٹ ڈاؤن دکھایا جائے گا اور صارفین کے پاس نوٹیفکیشن بھی کنٹرول کرنے کا آپشن ہوگا۔

صارفین کے لیے منی پروفائلز کے ذریعے یہ جاننا بھی آسان بنایا جارہا ہے کہ وہ کس سے وائس چیٹ کررہے ہیں،اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین پروفائل پکچرز اور بائیو کو وائس چیٹ ونڈو سے نکلے بغیر دیکھ سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹیلیگرام کی جانب سے 2 ویب ایپس کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جس میں مختلف فیچرز جیسے انیمٹڈ اسٹیکرز، ڈارک موڈ، چیٹ فولڈز اور دیگر موجود ہوں گے۔

ٹیلی گرام کے دیگر فیچرز میں چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو انگلیوں سے زوم کرنے کا آپشن بھی ابل ذکر ہے جبکہ آئی او ایس میں ویڈیو کو 15 منٹ فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی کیا جاسکے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »