وزیر اعظم عمران خان اچانک پمز ہسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمرا ن خان نے جمعرات کی شب پمزہسپتال اچانک دورہ کیا۔

وزیراعظم نے بہتر انتظامات اور سروسز کی فراہمی پر پمز انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہا۔وزیراعظم جمعرات کی شب سوا چھ بجے اچانک اپنی ٹیم کے ہمراہ پمز ہسپتال پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ جس میں انہوں نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے استفوزیراعظم عمران خان نے آج شام پمز اسپتال کا دورہ کیا جس کے دوران وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید اور نوشیروان برکی انکے ہمراہ تھے،

وزیراعظم نے بہتر انتظامات اور سروسز کی فراہمی پر اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا وزیراعظم نے زیرعلاج مریضوں سے بھی بات چیت کی زیرعلاج مریضوں نے اسپتال میں علاج اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ ، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک،امراض چشم، اور ایمرجنسی شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھنے سے متعلق اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں،

وزیراعظم کو لفٹ کے ذریعے وارڈز میں لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن وزیراعظم نے لفٹ استعمال کرنے کی بجائے پیدل جانے کو ترجیح دی۔۔

Comments are closed.