وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ہے جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پردہشتگروں کے مشتبہ ٹھکانوں پرآپریشن کیا۔

آپریشن میں علیم خان گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگرد سیکورٹی فورسز پرحملے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

Comments are closed.