وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

1566
0 0
Read Time:1 Minute, 6 Second

فاہل فوٹو

مکہ المکرمہ( نیٹ نیوز)وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے بعد جاریہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات او آئی سی سربراہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد نے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد اور سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

عمران خان نے موٴخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بروقت بردارانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *