نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو قائل کرلیا

کرائسٹ چرچ (نیٹ نیوز) مساجد پر دہشتگرد حملے کے سانحہ پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسینڈا ارڈرن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لاجواب کردیا۔

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کو دہشت گردی قرار نہ دینے اور اس کی مذمت نہ کرنے والے امریکی صدر کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اس انداز سے لاجواب کیا کہ انھیں پسپا ہونا پڑا۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے جاسینڈا ارڈرن کو فون کرکے پوچھا کہ امریکا،نیوزی لینڈ کیا مدد کرسکتا ہے؟

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے امریکی صدر کو جواب دیا کہ تمام مسلم کمیونٹیز سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کریں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو اور واقعہ کے10 گھنٹے بعد ٹرمپ نے دوسرا ٹوئٹ کیا،جس میں کرائسٹ چرچ مساجد میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی اور نیوزی لینڈ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے تعزیت اور افسوس کے بجائے ایک لنک شیئر کیا تھا، جو حملے سے متعلق ایک ویب سائٹ اسٹوری کا لنک تھا۔

Comments are closed.