ورلڈ کپ،پاک بھارت کر کٹ میچ آج کھیلا جا ہے گا،بارش کاامکان

اسلام آباد (زمینی حقائق )روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان  ورلڈ کپ کا آج کھیلا جا ہے گا۔

پاکستان اور بھارت آج (اتوار) کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر مدِمقا بل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دونوں کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ مدمقابل آرہے ہیں، کیا پاکستان اس بار روایتی حریف کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا یا بازی پھر سے بھارت کے نام رہے گی؟

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ کا سب کو انتظار ہے، جہاں کروڑوں شائقین ٹی وی اسکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں، وہیں ہزاروں مانچسٹر پہنچ چکے ہیں اور اولڈ ٹریفورڈ میں سپر سنڈے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خرید چکے ہیں۔

برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے شائقین کرکٹ کو پریشان کررکھا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو پاک بھارت میچ کے موقع پر بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہو اور ٹیمیں انڈور نیٹس تک محدود رہ گئیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دن بارہ بجے بارش کے پچاس فیصد امکانات ہیں جو ایک بجے کے لگ بھگ بڑھ کر ستر فیصد جبکہ دو بجے سے پانچ بجے تک ساٹھ فیصد ہیں ،چھ بجے بارش کے اسی فیصد امکانات ہیں۔

ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔

ادھر بھارتی کپتان نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پورے 50 اوورز کی کرکٹ ہو لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ان کو اپنا کامبی نیشن تبدیل کرنا ہوگا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں ان کا اور محمد عامر کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ان کے ذہن میں نہیں ہوتا۔

مانچسٹر میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے بولر کوئی بھی ہو، ان کا فوکس صرف گیند پر ہوتا ہے، کسی ایک بولر کے ساتھ مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں رکھا کیوں کہ سامنے عامر ہو یا کوئی پارٹ ٹائم بولر، اگر خراب شاٹ کھیلا تو وکٹ جائے گی۔

Comments are closed.