میت کارگو سے بھجوانے پر شریف خاندان میں اختلافات

لاہور (ویب ڈیسک)شہباز شریف اور نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی پاکستان بھیجنے کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان میں بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی کارگوسے بھجوانے پر اختلاف پیدا ہوئے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ، نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں سے سخت ناراض ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی پہلی دستیاب فلائٹ سے بھجوایا جاتا تو تاخیر نہ ہوتی۔

دونوں نے مریم نواز سے رابطہ کر کے اس معاملے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ 22 نومبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو لاہور لایا جائے گا، لاہور میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ان کو جاتی عمرہ میں ان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتہ کے روز لاہور پہنچے گا۔ جس کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہو گی۔

Comments are closed.