ملک کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یعقو ب شیخ


اسلام آباد( زمینی حقاق ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری اقتصادی امور محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے حکومت ملک کی ترقی کیلئے نجی شعبہ سمیت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ، اس مقصد کے حصول کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کے ترقیاتی عمل میں کردار کی معترف ہیں ۔

ان خیالات کااظہار ڈیرہ اسماعیل خا ن سے رکن قومی اسمبلی نے افطار ڈنر کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈنر کا اہتمام اسلام آباد میں کیا گیا تھا جس میں مختلف ریجنز سے تعلق رکھنے والی این جی اوز کے کنٹری ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیدارشریک تھے۔

شیخ یعقوب کاکہنا تھا کہ حکومت کا کوئی بھی رکن اسمبلی ہو وہ چاہتا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اس کیلئے صرف میں ہی نہیں بلکہ میں نے اپنے کئی کولیگز کو مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرتے دیکھاہے ، کیونکہ ہر کام کیلئے فعال کردار ادا کرنا ضروری ہوتاہے۔

انھوں نے شرکاء کی طرف سے اپنے مسائل کی نشاندہی پر انھیں اپنے مسائل لکھ کر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے پوائنٹس آج ہی مجھ تک پہنچائیں میں کل ہی متعلقہ وزیر صاحب سے اس پر بات کروں گا ہم نہیں چاہتے کہ آپ کے جائز پیپر ورک میں تاخیر ہو۔

شرکاء نے زیادہ تر فائل ورک میں تاخیر اور ہفتوں کے کام مہینوں میں ہونے کی نشاندہی کی ، انھوں نے پارلیمانی سیکرٹری اقتصادی امور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تک رسائی ہو جاتی ہے اس لئے ہم اپنے مسائل آپ کے سامنے ہی رکھ رہے ہیں۔

اس موقع پر شیخ یعقوب نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت بھی غیر سرکاری تنظیمیوں کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنا چاہتی ہے اور یہ ایسے ہی ممکن ہے جب ہم باہمی تعاون سے آگے بڑھیں۔

انھوں نے کہا کہ میں اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہوں کہ این جی اوز وہ فورم ہے جو کہ اپنے ملک کے مسائل حل کرنے، انفراسٹراکچر کو بہتر بنانے اور شہر شہر گاوں گاوں میں مستحقین کو تلاش کرکے ان تک پہنچتے ہیں اور باہر سے فنڈ لا کر اپنے ملک پر خرچ کرتے ہیں۔

شرکاء سے گفتگو کے دوران شیخ یعقوب نے متعلقہ وفاقی وزیر عمر ایوب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام کو پینڈنگ نہیں رکھتے اور مجھے امید ہے میں جب آپ کے مسائل ان کے سامنے رکھوں گا تو وہ اس کا ضرور کوئی حل نکالیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پتہ نہیں ہے لوگ سیاستدانوں سے کیسے گلہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے کام نہیں کرتے ، میں تو لوگوں کی فون پر آنے والی کالز بھی اٹینڈ کئے بغیر نہیں رہ سکتا، سچی بات ہے مجھے لوگوں کے کام آ کر دلی اطمینان ہوتاہے۔

افطار ڈنر کے شرکاء میں کنٹری ڈائریکٹر، مسلم ایڈ، ڈاکٹر آصف، کنٹری ڈائریکٹر ، وی ایس او ، ہاشم ،کنٹر ی ڈائریکٹر، پنی اپیل، اسحاق اسرار،کنٹری ڈائریکٹر، ورڈز ، حیات جمالی،کنٹری ڈائریکٹر ، آئی ایچ ایچ،مہرت کاوا کدن اورکنٹر ی ڈائریکٹر، کائنڈرنو تھلفی،میڈم کرن شہزادی شامل تھے۔

کنٹر ی ڈائریکٹر، پاک ایڈ،نجم ،کنٹری ڈائریکٹر، آئی آر ڈی ایف،یاسر،ڈپٹی کنٹر ی ڈائریکٹر، ہیلویتاس،ڈاکٹر فواد،محمد سلطان، عمران ، فہد خان ،کوآرڈی نیٹر پارلیمانی سیکرٹری اقتصادی امور ساجد حسین تنولی ، ریڈ کریسنٹ کے کورڈی نیٹر وقار فانی مغل اور صحافی محبوب الرحمان تنولی بھی شریک ہوئے۔

Comments are closed.