ماسکو، افغان مزاکرات شروع، حکمت یار، حامد کرزہی، ملاضیف شریک

اسلام آباد (نیٹ نیوز) افغانستان میں قیام امن کے لیے 2 روزہ ماسکو مذاکرات شروع ہوگے
    
مذاکرات میں طالبان کی نمائندہ قیادت اور افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ فوٹو: فائل
ماسکو: افغانستان میں قیام امن کے لیے 2 روزہ ماسکو مذاکرات شروع ہو گے ہیں۔

طالبان اور افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ماسکو مذاکرات میں شریک ہیں ۔ افغان مفاہمتی عمل اور غیر ملکی افواج کے ممکنہ انخلاء کے بعد کی صورتحال پر غور کرنا ایجنڈا میں شامل ہے۔

ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کی نمائندہ قیادت اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی شریک ہیں۔

ماسکو روانگی سے قبل حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امن، اتحاد، خودمختاری اور سب کے لیے ترقی کا پیغام لے کر جارہا ہوں۔

مذاکرات میں حصہ لینے والی نمایاں شخصیات میں گلبدین حکمت یار، سید منصور نادری، محمد محقق، پاکستان میں طالبان کے سابق سفیر عبدالسلام ضعیف، حکمت کرزائی، اسماعیل خان، عطا محمد نور اور شاہ نواز تانائی شامل ہیں۔

اس سے قبل طالبان نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کی حکومت سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور اسے امریکا کی کٹھ پتلی حکومت قرار دیا تھا۔

ادھرقطر کے شہر دوحا میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومت کو شامل نہیں کیا گیا تھا، 6 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد فریقین نے اہم سمجھوتے پر اتفاق کیا تھا۔

Comments are closed.