عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور بال جنوبی افریقہ پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بال جنوبی افریقہ پہنچ گئے

سینٹر فیصل جاوید عمران خان کے دستخط شدہ بلا اور گیند لیکر جنوبی افریقہ پہنچے ہیں جہاں ڈیم فنڈز کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

جنوبی افریقہ میں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر زاہد افضل نے بلا اور گیند وصول کی،عمران خان کا دستخط شدہ بلا اور گیند کس کے نام ہوں گے اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے

تقریب کے دوران چار فروری کو طے ہوگا کہ گیندبلے کا مالک کون بنے گا ڈیم کیلئے چندہ جمع کرنے کی تقریب 4 فروری کو منعقد ہوگی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی تقریب میں شرکت کرے گی ،فیصل جاوید آج جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے

سینٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

Comments are closed.