علیم خان کےجسمانی ریمانڈمیں 5مارچ تک توسیع

27
0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second


لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

نیب حکام جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں علیم خان کو لے کر لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس دوران کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی اور پولیس نے کارکنان کو زبردستی عدالت کے دروازے سے ہٹایا۔

احتساب عدالت میں سابق سینئر وزیر علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جب کہ علیم خان کے وکلاء کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی مخالفت کی گئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد نیب حکام علیم خان کو عدالت سے لےکر واپس روانہ ہوگئے۔

عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی اور علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *