صادق سنجرانی چیر مین سینیٹ۔ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی منتخب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹ میں حکمران اتحاد کو شکست۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو نے والے سینیٹ کے اہم اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا۔ چیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی جماعتوں کے امیدوار راجہ ظفرالحق اور اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی میں مقابلہ ہوا جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور ان کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار عثمان کاکڑ اور اپوزیشن جماعتوں کے سلیم مانڈوی والا کے درمیان مقابلہ ہوا۔

صادق سنجرانی نے مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی جماعتوں کے امیدوار کے مقابلے میں 57 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ راجہ ظفر الحق صرف 46 ووٹ حاصل کر سکے۔

ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادیوں کے امیدوار عثمان کاکڑ کو 44 ووٹ ملے۔

یاد رہے سینیٹ کا ایوان 104 ارکان پر مشتمل ہے جس میں ن لیگ کے 33، پی پی پی 20، پی ٹی آئی 12، آزاد 17، ایم کیو ایم 5، نیشنل پارٹی 5، جے یو آئی 4، پشتون خوا میپ 3، جماعت اسلامی 2 اور بی این پی مینگل، فنکشنل لیگ اور اے این پی کا ایک ایک سینیٹر ہے۔

Comments are closed.