شمالی موٹر وے کی تعمیر، جہلم اسلام آباد کا سفر45منٹ میں

0
0 0
Read Time:1 Minute, 7 Second


جہلم(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شمالی پنجاب کیلئے موٹروے سے جہلم اسلام آباد 45منٹ مسافت ہوگی جب کہ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ موٹروے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا، اس ہفتے سیالکوٹ راولپنڈی موٹروے کے پہلے مرحلے کا ٹینڈرآ جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شمالی پنجاب کے لیے موٹروے وزیراعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اس پروجیکٹ کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس موٹروے کی تعمیر کے بعدگوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکول، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ للہ انٹرچینج تا جہلم دورویہ سڑک اور وزیر آباد راولپنڈی موٹروے شمالی پنجاب کے لیے گیم چینجر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دیے جانے کے لیے شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے متعدد موٹروے منصوبوں کا آغاز کر رکھا ہے، جہلم تا اسلام آباد موٹروے انہیں منصوبوں کی کڑی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »