شاہد آفریدی، شعیب ملک ، بابراعظم کشمیر پریمئر لیگ کی کس ٹیم میں ؟


اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک )کشمیر پریمیر لیگ نے آئیکون اور مارکی پلیئرز کا اعلان کر دیا گیاہے ،شاہد آفریدی، شعیب ملک ، بابر اعظم اور سرفراز احمد کن کن ٹیموں کا حصہ بنے ہیں تفصیلات جاری کردیں ۔

ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کشمیرپریمیر لیگ تیمور خان میڈیا کو بتایا کہ کے پی ایل کے لیے آئیکون اور مارکی پلیئرز کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں انھوں نے شائقین کرکٹ میں پایا جانے والا تجسس کم کردیاہے۔

کشمیر پریمئر لیگ میں شاہد آفریدی آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی نمائندگی کریں گے جب پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم کوٹلی پینتھرز کا حصہ ہوں گے۔

سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد اوورسیز وارئیرز کا ساتھ دیں گے جب کہ اوننگ میں ماردھاڑ کرنے والے فخر زمان راولاکوٹ ہاکس کی شان بڑھائیں گے۔

مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم

محمد عامر کو باغ اسٹالینز میں شامل کیا گیاہے جبکہ دنیا بھر کی لیگز میں کرکٹ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی میں 10رنز بنانے والے شعیب ملک میرپور رائلز کے آئیکون پریئر ہوں گے۔

مظفر آباد ٹائیگرز کے مارکی پلیئرمحمد رضوان ہوں گے، اوورسیز وارئیرز کے حسن علی مارکی پلیئر میں شامل ہیں، راولاکوٹ ہاکس کے عماد وسیم مارکی پلیئر ہوں گے۔

.ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کشمیرپریمیئر لیگ تیمور خان نے بتایا کہ محمد عامر باغ اسٹالینز کے آئیکون جبکہ شاداب خان مارکی پلیئر،بابر اعظم کوٹلی پینتھرز کے آئیکون جبکہ محمد حفیظ مارکی پلیئر میں شامل کیے گئے ہیں۔

شعیب ملک میرپور رائلز کے آئیکون جبکہ شاہین آفریدی مارکی پلیئر ہوں گے، کشمیر پریمیر لیگ مئی میں آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں شیڈول ہے۔

مئی میں جب گرمی کی آمد آمد ہوگی تو کرکٹرز اسٹار کی کہکشاں مظفر آباد کی وادی اور دریاوں کے سنگم پر واقعہ مظفر آبادکرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو جلوے دکھارہے ہوں گے اور یقینا اس سے مظفر آباد کو کرکٹ ہی نہیں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

آزاد کشمیر میں کشمیر پریمیر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں گزشتہ دنوں پریمیر لیگ کی ڈرافٹنگ سے متعلق اسلام آباد میں اہم ورکشاب کا انعقاد کیا گیا پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اور صدر کشمیر پریمیر لیگ عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد نے خصوصی شرکت کی ۔

تمام ٹیم فرنچائیزز کے مالکان اور کوچز نے بھی وکشاپ میں حصہ لیاکوٹلی پینتھرز کے کوچ یاسر حمید اور راولاکوٹ ہاکس کے کوچ ارشد خان بھی شریک تھے ۔ وسیم اکرم نے کہاکہ کشمیرپریمیر پریمئر لیگ کی کامیابی کے لیے ہر لحاظ سے تعاون کریں گے،لیگ کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔

اس موقع پروسیم اکرام نے کہاکہ ٹیم فرنچائز مالکان اور کوچز لیگ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،کشمیر پریمیر لیگ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا،کشمیر پریمیر لیگ میں بین الاقوامی معیار مدنظر رکھا جائے گا۔

عارف ملک کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم، شاہد آفریدی جیسے لیجنڈ کرکٹرز کا لیگ کا حصہ بننا کامیابی کی بنیاد ہے،تمام قومی کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سی ای او چوہدری شہزاد نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کے پی انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔

Comments are closed.