سعودی ولی عہد کا 2107پاکستانیوں کی رہائی کاحکم

820
0 0
Read Time:1 Minute, 20 Second


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی ولی عہد کے احکامات سے آگاہ کیاہے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانی قوم کی طرف ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے

یاد رہےکہ گزشتہ روز عشایئے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی میں کردار ادا کرنے اور وہاں موجود لیبر کو اپنا سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم کی درخواست پر شہزادہ محمد سلمان نے کہا تھا کہ پاکستان انہیں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھے اور وہ پاکستان کو انکار نہیں کرسکتے، ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish