سعودی عرب کا ایئر پورٹس، بندر گاہیں و سرحدی چوکیاں کھولنے کااعلان

فوٹو:ایس پی اے

الریاض( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب نے 17مئی سے اپنے ایئر پورٹس ،، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں مکمل طور پر کھولنے کااعلان کردیا ہے، ویکسین لگوالینے والوں کو سفر کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس اعلان پر عمل درآمد اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بجے سے ہوگا یعنی 17مئی 2021کو سعودی راستے کھل جائیں گے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی روز سعودی شہریوں کے بیرون مملکت سفر پر عائد پابندی ختم کردی کر دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ان افراد کو سفر کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں یا سفر سے کم از کم دو ہفتے قبل ایک خوراک لگوائی یا وہ جو گزشتہ چھ مہینے کے دوران کورونا سے صحتیاب ہوئے یا جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ 29 جنوری 2021 کو کہا گیا تھا کہ 17 مئی 2021 سے بری سرحدی چوکیاں، بندرگاہیں اور ایئر پورٹس کھول دیے جائیں گے اور سعودی شہریوں پر بیرون مملکت سفر پرعائد پابندی اٹھالی جائے گی۔

بتایا گیاہے کہ سعودی صحت حکام کی رپورٹ پر 17 مئی 2021 سے شہریوں کے سفر پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی گئی ہے،
کون کون اس سے مستفیض ہوں گے تفصیلات بعد میں دی جائیں گی۔

وہ سعودی شہری جو کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ اسی طرح وہ شہری جو ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہوں اور پہلی خوراک پر 14 دن گزر چکے ہوں اور توکلنا ایپ پر یہ ریکارڈ آرہا ہو۔

سعودی عرب واپسی پر سات دن ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی۔ علاوہ ازیں آئسولیشن کے آخر میں پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی دینا ہوگی تاہم پی سی آر ٹیسٹ سے 8 سال سے کم عمر کے بچے مستثنی ہوں گے۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے سعودی اوراٹھارہ برس کے شہریوں کو اس کے تحت سفر کی مشروط اجازت ہوگی ۔ سفر سے قبل سعودی سینٹرل بینک ساما سے منظور شدہ ہیلتھ انشورنس کرانا ہوگی، اس میں بیرون مملکت کووڈ 19 کا علاج شامل ہو۔

یہ وضاحت بھی کردی گئی ہے کہ جب یہ لوگ سعودی عرب واپس ہوں گے تو انہیں سات دن ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ آئسولیشن کی میعاد مکمل ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اس سے 8 سال کے بچے مستثنی ہوں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے ہدایت کی کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز اور وبا سے بچاؤ کی تدابیر کی سختی سے پابندی کریں، سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔ ماسک پہنیں اور ہاتھ پابندی سے دھوتے رہیں۔

وزارت داخلہ نے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ وہ دیگر ممالک کی مقرر کردہ پابندیوں کا خیال کریں تاکہ کسی دشواری میں نہ پڑیں۔ انتہائی متاثرہ ممالک کا سفر کرتے وقت تمام ضروری تدابیر کرلیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت کے حوالے سے مکمل سفری پابندیوں کے خاتمے کی پہلے بھی تاریخ دی گئی تاہم بعد میں17مئی تک توسیع کر دی گئی تھی۔

Comments are closed.