سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شاہی سعودی فوج  کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد نے ملاقات کی جس میں جیو اسٹریٹجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلٰی پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پرپھول بھی چڑھائے جبکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

Comments are closed.