سرحد پار سے حملے۔ 3اہلکار شہید۔ جوابی کارواہی۔5 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: آہی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کے سرحد پار سےحملے،فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے، تین فوجی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزستان میں پاک افغان پارڈپر شوال کے مقام پر کئی بارپاک فوج کی پوسٹ پرحملے کئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا اور پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے تین اہلکاروں نے جام شہادت نو ش کیا۔

شہید ہونے والوں میں شہید افتخار کا تعلق سرگودھا، شہید آفتاب کا چترال اور شہید عثمان کا تعلق گجرات سے ہے۔ شوال کے سرحدی علاقے میں سرحدی پوسٹوں پر دہشت گردوں نے متعدد حملے کیئے تاہم ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیاگیا۔

Comments are closed.