زمبابوے نےسپر اوور میں پاکستان سے فتح چھین لی

فوٹو : پی سی بی ٹوئٹر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)زمبابوے نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرا کر ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جیت کر پاکستان کے کلین سویپ کا خواب توڑ دیا.

اس سے قبل آخری گیند پر چوکا لگا کر موسیٰ نے پاکستان کو یقینی شکست سے بچا لیا تھا لیکن سپر اوور میں پہلے افتخار اور پھر فخر زمان کے آوٹ ہونے پر باقی بالز بھی نہ کھیلی جا سکیں.

سپر اور کی تیسری بال پر سکندر رضا نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، اس سے پہلے زمبابوے کیخلاف سنسنی خیز میچ برابر ہوگیا تھا.

موسیٰ خان نے آخری اوور میں 13 رنز بنا کر قومی ٹیم کو شرمناک شکست سے محفوظ رکھا تھا بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سینچری، وہاب ریاض کی نصف سینچری اور آخری اوور میں موسیٰ خان کی ناقابل یقین بلے بازی بھی پاکستان کو زمبابوے کیخلاف شکست سے نہ بچا سکی۔

279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا سکا تھا۔ دونوں ٹیموں کا میچ ڈرا ہوگیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔

اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حسنین کی 5 وکٹیں شکست کے بعد اہمیت حاصل نہ کر سکیں.

زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں خوشدل شاہ نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو راولپنڈی میں ہی شیڈول ہیں۔

Comments are closed.