زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں باہر کی اطلاع پر پینترا بدلا، ثناءاللہ

0
0 0
Read Time:1 Minute, 4 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں کہا تھا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں آصف زرداری تقریر کررہے تھے کسی نے آکرباہر تماشا چل رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ قریباً ایک گھنٹہ کی تقریر میں وہ 25 منٹ بول چکے تھے پھر باہر کی اطلاع پا کر اچانک آصف زرداری نے اپنا پینترا بدل لیا.

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آگے بولے کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا اور کوئی نہیں ہے۔

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر قانون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے یہ باتیں کیں، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ ان کی آواز میں ریکارڈنگ موجود ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے رانا ثنا اللہ کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری کے بیانات کی تصدیق کی اور قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی باتوں کا تناظر مختلف تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »