دتہ خیل، پاک فوج کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر یہ کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے2جوان بھی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر کے آغاز میں بھی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز کے دو اہلکار بھی شہید ہوئے تھے.

Comments are closed.