خادم رضوی اور تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمات

اسلام آباد(ویب ڈیسک )خادم رضوری اور پیر افضل قادری سمیت تحریک لبیک کے رہنماوٴں پر بغاوت اور دہشتگردی کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک لبیک کے تمام رہنماوٴں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا خادم حسین رضوی کے خلا ف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،خادم حسین رضوی کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن لاہور میں درج کیا گیا ۔

افضل حسین قادری کو گجرات میں دہشت گردی اور بغاوت کیالزام میں چارج شیٹ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بغاوت اور دہشت گردی کے جرم کی سزاعمر قید ہے۔

چودھری فواد حسین نے کہا کہ آئین اور قانون کے اندر احتجاج سب کا حق ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر نے احتجاج کے نام پر فساد پھیلایا،
احتجاج کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

انھوں نے کہااحتجاج کے دوران لوٹ مار کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی جلائی گئیں،املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہونگے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آپریشن کیا گیا،آپریشن کو مکمل سپورٹ کرنے پر تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں،سیرت النبی کانفرنس میں دنیا بھر کے علما نے کہا کہ جو تحریک لبیک نے کیا وہ عاشقان رسول نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.