حکومت نے بجلی کی قیمت میں 10 ماہ تک کیلئے اضافہ کردیا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 16 Second

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمت میں 10 ماہ تک کیلئے 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کے نوٹیفکیشن کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا، یہ بھی وضاحت کی ہے کہ یہ اضافہ 10 ماہ کے لیے کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل نیپرا نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے اگلے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 11 پیسے مہنگی کی تھی، یہ اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

ادھر حکومت نے بجلی نرخ بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، آج نیپرا نے بجلی کی 3 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا، گوجرانوالہ، ملتان اور سکھر کے صارفین سے 916 ارب وصولی کی جائے گی۔

نیپرا کے فیصلے کے اطلاق کی حتمی منظوری حکومت دے گی، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں بجلی کا یونیفارم ٹیرف لاگو کیا جائے گا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
100 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »