حافظ محمد سعید کو11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا

115
0 0
Read Time:52 Second

فوٹو : فائل

لاہور(ویب ڈیسک) امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج  ارشد حسین بھٹہ نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو کیسز میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا۔

حافظ سعید سمیت دو ملزمان کو دو مقدمات میں ٹرائل مکمل ہونے پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیاگیا ۔ عدالت نے مجموعی طور پر حافظ سعید کو 11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

حافظ محمد سعید کیخلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

حافظ محمد سعید پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات تھے، حافظ سعید سزا کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish