جدہ میں قائداعظم کے یوم ولادت کی تقریب

جدہ(شاہ جہاں شیرازی) پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے145ویں جشن ولادت حوالے سےمقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب کی مہمان خصوصی معروف سعودی وی لاگر رغدہ الھویش اور پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن جدہ کے چئیرمین راجہ محمد بشیر تھے، تقریب میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے عہدے دران اور ممبران نے شرکت کی.

تقریب کی مہماں خصوصی وی لاگر رغدہ الھویش نے اپنے خطاب میں قائد آعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور قائداعظم کے نظریہ کی تعریف کی اور تمام پاکستانیوں کو بابائے قوم کی یوم پیدائش کی مبارکباد دی.

تقریب سے پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر ، پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چئیرمین جانگیر خان صدر نورالحسن گجر ،جنرل سیکرٹری ادریس احمد اور نائب صدر فہد رفیق کھوکھر سمیت دیگر نے خطاب کیا.

مقررین نے کہا کہ انڈیا میں آج یہ ثابت ہو رہا ہے کے باباے قوم کا نظریہ سچا تھا جس کی بنیاد پر پاکستان بنایا گیا کیونکہ ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں اور بابا ۓ قوم کی جدوجہد اور محنت سے پاکستان حاصل ہوا.

ہم بابائے قوم کا جتنا بھی احسان مانیں وہ کم ہے کے آج ہم ایک الگ ریاست یعنی آزاد ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں.

تقریب میں پاک میڈیا کے فنانس سیکرٹری عمر فارق ،جوائنٹ سیکرٹری عاطف علی ووٹو ،ممبر ایگزیکٹو کونسل ادعیہ وہاج ،ثاقب احسان ،حسن بٹ ،اسنئر صحافی عرفان کھٹانہ ،چوہدری ایاز ،اور رغدا ے ترجمان رمیز احمد نے بھی شرکت کی.

بابائے قوم کے سالگرہ کی تقریب کے اختتام پر بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے تقریب میں شریک مہمانون کا شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.