تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تفتان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے لیویز ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقے میں پیش آیا ہے.

مسافرکوچ اور کار میں ہونے والے تصادم میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جب کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں کو لیویز فورس اسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث نہیں غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.