تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹوں کااعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام جاری کردیئے این اے 56 سے ملک خرم، 53 سے علی اعوان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق این اے 63 سے منصور حیات خان، 131 سے ہمایوں اختر خان انتخاب لڑیں گے ،این اے 243 سے محمد عالمگیر خان، 247 سے آفتاب صدیقی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

پی کے 3 سے ساجد علی، پی کے 7 سے فضل مولا، پی کے 97 سے فیصل امین خان، پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈاپور میدان میں اتریں گے۔

پی ایس 87 سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی پی 27 سے شاہنواز راجہ، پی پی 296 سے اویس دریشک اور پی پی 272 سے زہرہ بتول تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

Comments are closed.